بھارتی جارحیت پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ، اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

راولپنڈی :

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کینڈا کے صدر افتخاراحمد نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان کی سالمیت پر کیا جانے والا بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت اور خطے میں امن کے خلاف بدنیتی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے بھارت کی جارحیت ، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور رات کی تاریکی میں بزدلانہ حرکت پر اپنے بیان میں کہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی زندہ دل قوم ہیں جس کے سپوت اپنے وطن کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پر واضح کر دینا چاہتے کہ پاکستان کا بچہ بچہ وطن پاک کی محبت اور حفاظت کی خاطر جانیں قربان کرنے کے لئے بے تاب ہیں ۔

انھوں بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف ایٹمی طاقت ہے بلکہ ہر شہری اور اورسیز پاکستانی شہادت کے جذبے سے سرشار اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں لہذا ایسی غلطی نہ کریں کہ پچھتانہ پڑے۔

Comments are closed.