آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم میٹنگ

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم میٹنگ۔

عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔ آئی جی اسلام آباد

تمام ایس ایچ اوز عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، آئی جی اسلام آباد

رات گئے تک اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کریں، سید علی ناصررضوی

نفری کو منظم انداز میں سکیورٹی، تفتیش اور پٹرولنگ کیلئے استعمال کریں، آئی جی اسلام آباد

تھانہ جات کی حدود میں پولیس کی موجودگی واضح نظر آئے، آئی جی سید علی ناصررضوی

تمام افسران پولیس سٹیشن کے انتظامی امور کو پیشہ وارانہ انداز میں ادا کریں۔

ہنگامی صورتحال میں پولیس ریسپانس کو فوری اور موثر بنایا جائے۔

تمام ایس ایچ اوزقبضہ مافیا، منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش کیخلاف سخت قانونی ایکشن لیں ۔

اشتہاری مجرمان سمیت عدالتی مفروران کی گرفتاری کو یقینی بنائیں،آئی جی اسلام آباد

کرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔

تمام افسران مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں،سید علی ناصررضوی

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کوبرقراررکھنا اولین ترجیح ہے۔

فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی،آئی جی اسلام آباد

Comments are closed.