راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں

ڈھوک رتہ نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی پلازہ تعمیر، ٹی ایم اے اہلکاروں کی ملی بھگت کا انکشاف

ڈھوک رتہ نالہ کئی کے کنارے غیر قانونی پلازہ کی تعمیر جاری
ٹی ایم اے کے انسپکٹر اور اہلکار صرف کاغذوں میں کارروائی کر رہے ہیں

ٹی ایم اے کے بلڈنگ شعبے کے انچارج اور متعلقہ انسکپٹر غائب کام صرف کاغزوں میں رکوایا پر ملی بھگت سے کام کروا رہے ہیں

راولپنڈی میں ڈھوک رتہ نالہ کے کنارے ایک غیر قانونی پلازے کی تعمیر دن رات تیزی سے جاری ہے، جبکہ ٹی ایم اے کے متعلقہ انسپکٹر اور ذمہ دار افسران صرف کاغذوں میں کارروائی بند کرنے کا دعویٰ کر کے غائب ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق، ٹی ایم اے کی ملی بھگت کے باعث لینٹر ڈالنے کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ مقامی انسپکٹر اہل علاقہ کے فون نہیں اٹھا رہے اور ایریا انچارج بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے باری رقم لے کر پلازے کا کام خالی دکھانے کے لیے روکا تھا۔راولپنڈی کے نالہ لئی کے کنارے بننے والے پلازے کے بارے میں انسپکٹر راجہ افتخار نے کہا تھا کہ اس کو گرا دیا جائے گا، مگر اب اس کے بھی ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کام چھپ کر جاری ہے اور ٹی ایم اے کے تمام متعلقہ اہلکار اس میں شریک ہیں۔مقامی شہریوں اور مبصرین نے اینٹی کرپشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غیر قانونی تعمیر کو روکا جا سکے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

Comments are closed.