پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی قرار ، سوشل میڈیا پر شرانگیزی ونفرت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ
لاہور
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدرات اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت جبکہ سوشل میڈیا پر شر انگیزی و نفرت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی صدارت میں امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس ہوا۔
حکومت پنجاب نے انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم انٹرنیشنل شہریوں کے خلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 میں خصوصی سیل قائم کر دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اسی طرح امن کمیٹیز کو فوری طور پر مؤثر اور مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں واضح کر دیا گیا کہ کومبنگ آپریشنز اور کارروائیاں صرف مخصوص انتہا پسند ذہنیت کے خلاف ہیں، پنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ روزانہ غیرقانونی بین الاقوامی رہائشیوں کے خلاف کومبنگ آپریشن رپورٹس اپ ڈیٹ کریں گی۔
Comments are closed.