خیبرپختونخوا حکومت کا اہم فیصلہ : اسلام آباد کے قریب پیر سوہاوہ میں کے پی ہاؤس تعمیر ہوگا

خیبرپختونخوا حکومت کا اہم فیصلہ : اسلام آباد کے قریب پیر سوہاوہ میں کے پی ہاؤس تعمیر ہوگا

مکھنیال میں کے پی ہاؤس کی تعمیر کی منظوری، 500 ملین روپے کی لاگت، سیاسی حلقوں میں تحفظات

پشاور

خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد کے قریب پیر سوہاوہ میں کے پی ہاؤس تعمیر کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری مکھنیال، ضلع ہری پور میں دی گئی ہے۔ منصوبہ خیبرپختونخوا کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 میں شامل کیا گیا ہے اور اس کی تخمینہ لاگت 500 ملین روپے رکھی گئی ہے۔

پہلے مرحلے میں 250 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ہری پور کو زمین کی نشاندہی کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ کو سی ون تیار کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر خانپور کو موزوں مقام تجویز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکومت خیبرپختونخوا کے اس منصوبے کو ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے جو ہزارہ ڈویژن میں سرکاری رہائش کی سہولت فراہم کرے گا۔ مکھنیال ہاؤسنگ منصوبہ، جو حکومتی دفاتر اور رہائش کے لیے مرکزی حیثیت اختیار کرے گا، علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس منصوبے پر 50 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اس کی تیاری اسلام آباد کے قریب شروع کی جا رہی ہے۔ تاہم، عوامی و سیاسی حلقوں میں اس منصوبے کے حوالے سے تحفظات اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن نے اس منصوبے کی شفافیت اور قانونی منظوری پر سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے قریب کسی بھی تعمیر سے پہلے وفاقی اداروں کو اعتماد میں لیا جائے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس منصوبے کے مقاصد اور بجٹ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں اور اس کی مکمل وضاحت فراہم کی جائے، تاہم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تاحال اس منصوبے کی تفصیلی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Comments are closed.