Share FacebookTwitterGoogle+WhatsAppEmailFacebook Messenger اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم انکشاف سامنے آگیا گھر سے ملنے والے تمام پیالوں میں سمندری نمک موجود تھا کراچی کراچی ڈیفنس کے علاقے سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہونے کے کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے پیالوں کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ تمام پیالوں میں سمندری نمک پایا گیا۔ یاد رہے کہ تفتیش کاروں نے اداکارہ کے فلیٹ سے مجموعی طور پر 6 نمونے کیمیکل تجزیے کے لیے جمع کیے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھر سے ملنے والے تمام پیالوں میں سمندری نمک موجود تھا جبکہ کچن سے ملنے والا نمک آئوڈائزڈ نمک تھا جو پیالوں کے نمک سے مختلف ہے۔ یہ نمک ممکنہ طور پر گھر میں بدبو کم کرنے کے لیے رکھا گیا تھا تاہم اس کی دیگر وجوہات کا تاحال پتہ نہیں لگایا جا سکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ تفتیشی ٹیم کو حوالے کر دی گئی ہے اور کیس کے دیگر پہلوؤں کی چھان بین جاری ہے۔ actress humaira asgharactress humaira asghar aliactress humaira asghar case | flat owner involved?actress humaira asghar deathactress humaira asghar found dead in dha apartmentactress humaira asghar kon haiactress humaira asghar's neighbour shocking revelationsbody of actress humaira asghar found in karachi flatnew developments in humaira asghar casepakistani actress humaira asgharpakistani actress on humaira asghar deathtamasha actress humaira asghar Share FacebookTwitterGoogle+WhatsAppEmailFacebook Messenger
Comments are closed.