آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہو گئی جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لٹر ہوگی، اسی طرح مٹی کا تیل 3 روپے 2 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک روپے 22 پیسے بڑھنے کے بعد 163 روپے 98 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

Comments are closed.