بھارت کی آبی جارحیت، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے سے پاکستان میں سیلابی خطرات بڑھ گئے

بھارت کی آبی جارحیت، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے سے پاکستان میں سیلابی خطرات بڑھ گئے

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

بھارت ایک بار پھر آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے، جس سے ملک میں سیلابی صورت حال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ دریائے ستلج کے ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

وزارتِ آبی وسائل نے فوری طور پر متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل پانی چھوڑنے کے باعث پاکستان میں خاص طور پر دریائی علاقوں میں مزید سیلابی خطرات موجود ہیں، جس سے نشیبی اور قریبی بستیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

Comments are closed.