آئی پی ایل کی جیت کا جشن ، بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

بنگلور میں آئی پی ایل کی جیت کا جشن ، بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

       نئی دہلی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں آر سی بی کی جیت کا جشن منانے کے دوران بنگلور میں 2 مختلف مقامات پر بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن  کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی تھی ،ہجوم اس وقت بے قابو ہوا جب ہزاروں کی تعداد میں شائقین ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہو گئے۔

کئی افراد کے پاس انٹری پاسز نہیں تھے، جس کی وجہ سے داخلے کے مقام پر شدید افراتفری پھیل گئی ، مرنے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

بھگدڑ کے باعث کئی افراد بے ہوش ہو گئے ، رش اور افراتفری کے باعث زخمیوں کو اسپتال لے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments are closed.