ایران کا اسرائیل پر شدید حملہ ، 24 اسرائیلی ہلاک ،86 زخمی
تہران
امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل برسادیے، جن کے نتیجے میں تل ابیب ایک بار پھر دھماکوں سے لرز اٹھا ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملے میں 24 اسرائیلی ہلاک جبکہ 86 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے ، ان حملوں میں اسرائیلی فوج کی 14 تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ، جن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، سپورٹ بیسز، بایولوجیکل ریسرچ سینٹرز شامل ہیں۔
امریکا کی جانب سے ایران کی حساس جوہری تنصیبات پر فضائی کارروائی کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال شدید کشیدگی اختیار کر گئی ہے، ایران نے ردعمل میں اسرائیل پر خیبر سمیت درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کر دیے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ نے اپنے جدید ترین B-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کے تین اہم ایٹمی مراکز— فردو، نطنز اور اصفہان—کو نشانہ بنایا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ فردو کا ایٹمی پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
ایران کی جانب سے اس حملے کو اعلانِ جنگ قرار دیا جا رہا ہے، ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکومت نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں امریکی مفادات یا شہریوں کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے نتائج واشنگٹن کے لیے سنگین ہوں گے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اب خطے میں ہر امریکی فوجی اور شہری ایران کے لیے ’’ممکنہ ہدف‘‘ بن چکا ہے اور امریکا کے کسی بھی اقدام کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔ ایران نے اس پیش رفت کے بعد اسرائیل پر کئی میزائل حملے کیے جن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے خیبر بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔
ایران نے دعویٰ کیا کہ لانگ رینج میزائلز کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور NPT کی صریح خلاف ورزی کی ہے، اور یہ حملے مجرمانہ، غیرقانونی اور ناقابل برداشت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے تمام آپشنز محفوظ رکھتا ہے،امریکا نے اسرائیل کی حمایت کر کے ایران کے خلاف خطرناک جنگ کا آغاز کیا ہے۔ یہ عالمی اخلاقیات اور سفارتی ضابطوں کی کھلی توہین ہے ۔
attackiran attack israeliran attacks israeliran israeliran israel wariran missile attack on israeliran missile attack on israel footageiran missile attack on israel liveiran missile attack on israel todayiran missile attack on israel videoIsraelisrael and iran trade attacksIsrael attackisrael attack iranisrael attack on iran
Comments are closed.