اسلام آباد ، قبضہ مافیہ کے خلاف  کارروائی ، صفدر کھوکھر اور ملک اخلاق اعوان کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد ، قبضہ مافیہ کے خلاف  کارروائی ، صفدر کھوکھر اور ملک اخلاق اعوان کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد
شمشاد مانگٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قبضہ مافیہ کے خلاف بڑی کارروائی، مشہور زمانہ قبضہ گروپ کے سرغنے صفدر کھوکھر اور ملک اخلاق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

دونوں افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف مقامات پر عوام کی قیمتی زمینوں پرغیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور شہریوں کو زبردستی اپنی دھمکیوں اور غنڈہ گردی سے ہراساں کرتے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مدعی تھانے کے باہر موجود تھا کہ اچانک 20 سے 25 افراد صفدر کھوکھر اور ملک اخلاق عوان کے ہمراہ وہاں پہنچے اور اسے دھمکیاں دیں۔

مدعی موقع سے گاڑی بھگا کر لے گیا، تاہم کچھ فاصلے پر میکڈونلڈ کے قریب اس پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مسلح تھے اور ان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گاڑی (ریوو) بھی برآمد ہوئی ہے۔

مقدمے میں ملزمان کے خلاف دفعات 148، 149، 506(ii)، 427 اور 337 (H2) کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

شہریوں کے مطابق صفدر کھوکھر اور ملک اخلاق عوان عرصہ دراز سے زمینوں پر قبضے، شہریوں کو ہراساں کرنے اور طاقت کے زور پر عوامی و نجی جائیدادوں پر قبضہ کرنے میں ملوث ہیں۔ متعدد شکایات کے باوجود یہ بااثر گروہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔

ایس ایچ او کورال کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیہ کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کی زمینوں کو ہر حال میں واگزار کرایا جائے گا۔

Comments are closed.