ضلعی انتظامیہ اسلام آباد ، سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد انتظامیہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

News Image

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 1 جولائی 2024 سے 24 جون 2025 تک کی اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

انتظامیہ نے مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر 3,431 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی، جن میں سے 1,933 کو سزائیں سنائی گئیں اور 2,491 پر جرمانے عائد ہوئے۔ 2,213 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔ غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور ایل پی جی فروخت کرنے والی 100 دکانوں کو سیل کیا گیا، جبکہ 101 مقدمات درج کیے گئے۔ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے 5 اینٹوں کے بھٹے بند کیے گئے اور وال چاکنگ کی خلاف ورزی پر 156 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈینگی لاروا کی افزائش والے 315 مقامات پر بھی کارروائی کی گئی ۔

شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے تحت 14,252 ڈومیسائل جاری کیے گئے، جبکہ 76 غیر قانونی انڈور شیشہ کیفے سیل کیے گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 41 ٹیرس پرمٹ جاری کیے گئے ۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے 13,595 یونٹس کا معائنہ کیا، جن میں سے 370 کو سیل کیا گیا۔ 1,427 ریسٹورنٹس پر 3.3 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 2,513 فوڈ لائسنس جاری کیے گئے اور 97,000 کلوگرام سے زائد مضر صحت خوراک تلف کی گئی ۔

اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے روٹ پرمٹ فیس کی مد میں 1.2 ملین روپے جمع ہوئے۔ محکمہ ایکسائز نے رجسٹریشن، ہوٹل فیس، روڈ ٹیکس، اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں مجموعی طور پر 20.66 بلین روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ نے 1,135 پارٹنرشپ فرمز اور 40 این جی اوز کی رجسٹریشن کی ۔

لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 988 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے۔ بھٹوں پر کام کرنے والے مزدور بچوں کے لیے ایک پرائمری اسکول بھی قائم کیا گیا، جس میں 200 طلباء زیر تعلیم ہیں ۔

Comments are closed.