اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایچ او صادق آباد اور اے ایس آئی شکیل کی گرفتاری کا حکم واپس لے لیا

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایچ او صادق آباد اور اے ایس آئی شکیل کی گرفتاری کا حکم واپس لے لیا

اسلام آباد 

شمشاد مانگٹ

انسداد دہشت گردی عدالت نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ایس ایچ او صادق آباد ندیم عباس اور اے ایس آئی شکیل کو گرفتار کرنے اور سزا سنانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ عدالت نے دونوں افسران کو آئندہ کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالتی احکامات کی بروقت تعمیل یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے قبل ازیں دونوں افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں چھ، چھ ماہ قید اور پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یہ فیصلہ 24 اور 26 نومبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ملوث ملزمان کی طلبی کے احکامات پر عمل نہ ہونے کی بنیاد پر سنایا گیا تھا۔ عدالت نے تعمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

تاہم بعد ازاں دونوں پولیس افسران نے عدالت میں پیش ہو کر عدالتی حکم کی بروقت تعمیل کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد عدالت نے نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتاری اور سزا کا حکم واپس لے لیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.