اسلام آباد ، یوٹیوبر عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی عدالت نے یوٹیوبر عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ مہم کے کیس میں معروف یوٹیوبر اور صحافی عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں ہوئی جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے باقاعدہ درخواست دائر کی گئی تھی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عمران ریاض خان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔ این سی سی آئی اے کا مؤقف ہے کہ عمران ریاض جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کا حصہ رہے ہیں، جس کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ جج ہمایوں دلاور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے فیصلے سے خبروں میں آئے تھے، جس کے بعد ان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، اور اسی سلسلے میں یہ مقدمہ دائر کیا گیا۔ عمران ریاض خان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری ہونے کے بعد ان کے حامیوں اور صحافتی حلقوں کی جانب سے ممکنہ ردعمل کا امکان ہے۔

Comments are closed.