آر پی او دفتر کے چند قدم فاصلے پر نجی سکولز کی انتظامیہ نے مصروف ترین سڑک کو کارپارکنگ بنا دیا
ریجنل پولیس آفیسر کے دفتر سے چند قدم کے فاصلے پر نجی سکولز کے باہر گاڑیوں کی غیرقانونی ڈبل پارکنگ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنے لگا
سی ٹی او راولپنڈی کے دعوئے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے
تعلیمی اداروں کے باہر غیرقانونی پارکنگ کی وجہ سے جہاں ٹریفک جام معمول بن گیا وہیں ٹریفک وارڈن بھی غائب ہوگئے
اینٹی کرپشن راولپنڈی نے مجسٹریٹ کے ہمراہ جہلم میں چھاپہ مار کر شہری سے فرد بیع جاری کرنے کے لئے رشوت لینے پر پٹواری سرکل سیلہ سکندر خان اور اسکے پرائیویٹ ساتھی محمد آصف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ملزمان سے نشان زدہ نوٹ برامد۔مقدمہ درج
 
			 
				
Comments are closed.