اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس

بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ کا معاملہ

وقفے کے بعد کیس کی سماعت سول جج مرید عباس نے کی

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش نہ کیا جا سکا

جیل سے رپورٹ آجائے اس کو دیکھ لیں ، جج مرید عباس

پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف ، آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت پیش

ہمیں پتہ ہے پیش نہیں کیا جائے گا ،بانی پی ٹی آئی کے خلاف بےشمار مقدمات درج ہیں ،سردار مصروف ایڈوکیٹ

یہ عدالت نے دیکھتا ہے کہ ان کے احکامات کی خلاف ورزی کیسے ہوتی ہے، سردار مصروف ایڈوکیٹ

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر صرف ایما تک کا الزام ہے ،وکیل انصر کیانی

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس ہے اس میں وہی افسر مدعی ہو سکتا ہے جو آرڈر جاری کرے، سردار مصروف ایڈوکیٹ

کیا کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج کوئی ثبوت ہے جس سے یہ ثابت ہو، سردار مصروف ایڈوکیٹ

اگر ثبوت موجود نہ ہوں تو عدالت کسی بھی سٹیج پر ملزمان کو بری کر سکتی ہے ، سردار مصروف ایڈوکیٹ

144 کے مقدمے کی بنیاد ہی غلط ہے تو کیسے سسٹین کرے گی، سردار مصروف ایڈوکیٹ

اس کیس میں سیاسی انتقام کے علاؤہ کچھ بھی نہیں ہے ، انصر کیانی

رپورٹ کا انتظار کرلیتے ہیں ، نہیں تو جیل ٹرائل کے نوٹیفیکیشن کروا لیں گے ، جج مرید عباس

جیل رپورٹ آنے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا گیا

گزشتہ سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے

Comments are closed.