اسلام آباد ، ضلعی انتظامیہ کا ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، پلاسٹک بیگز فیکٹری سیل ،مینیجر گرفتار
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے پیشِ نظر پلاسٹک بیگز کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ایک کارروائی کے دوران اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں ایک پلاسٹک بیگز مینوفیکچرنگ اور فروخت کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے حکام کے مطابق، فیکٹری کے مینجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور 60 ٹن پلاسٹک بیگز کے تیار شدہ میٹیریل کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اسلام آباد کے ماحول کی آلودگی کو کنٹرول کرنے اور پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کی حکومتی پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔


Comments are closed.