اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے سے متعلق قانون پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے سے متعلق قانون پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرنے کا حکم

اسلام آباد

ولی الرحمن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں میں مستحق طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کرنے سے متعلق قانون پر عملدرآمد کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو حکم دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے رپورٹ جمع کرائے کہ اب تک کتنے مستحق بچوں کو نجی اسکولوں میں فری تعلیم دی جا رہی ہے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کے بعد ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پیرا اس بات کی وضاحت کرے کہ پرائیویٹ اسکولز نے 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے قانون پر کس حد تک عمل کیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا کہ قانون کے باوجود بیشتر پرائیویٹ اسکولز اس پر عمل نہیں کر رہے، جس سے غریب اور حقدار طلبہ کا آئینی حق متاثر ہو رہا ہے۔ عدالت نے پیرا کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے قبل تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ قانون پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا سکے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.