اسلام آباد ، پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کا غیرقانونی راج ، بدعنوانی کے انکشافات ، ہائی کورٹ کا سخت ردعمل
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے غیرقانونی کام کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تصدیق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسٹیٹ کونسل کی رپورٹ کی بنیاد پر کی ہے۔
عدالت نے اس حوالے سے انکوائری افسر کو 11 اگست کو طلب کیا ہے اوراسسٹنٹ کمشنر سے چار ماہ بعد بھی انکوائری مکمل نہ ہونے کی وضاحت مانگی ہے ۔
اس کے علاوہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا عمل شروع کرنے اور مجوزہ پلان پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے بھرتیوں کے رولز نوٹیفائی کر دیے ہیں ۔
عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کو پرائیویٹ افراد کی تفتیش کے لیے افسر مقرر کرنے کی بھی منظوری دی ہے ۔
Comments are closed.