اسلام آباد ، اسلامک یونیورسٹی جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سٹڈی سرکل پر اسلامی جمعیت طلبہ کا منظم حملہ ، طلبہ پر تشدد

اسلام آباد ، اسلامک یونیورسٹی جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سٹڈی سرکل پر اسلامی جمعیت طلبہ کا منظم حملہ ، طلبہ پر تشدد

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) میں جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (جے کے ایس او) کے سٹڈی سرکل پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے مبینہ طور پر منظم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سٹڈی سرکل میں شریک طلبہ کے مطابق حملہ آوروں نے نہ صرف طلبہ پر تشدد کیا بلکہ ان سے پاکستانی زیرانتظام جموں و کشمیر کا پرچم اور سٹڈی میٹریل بھی چھین لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا اور حملہ آور گروپ نے جے کے ایس او سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو نشانہ بنایا، جس کے باعث کیمپس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ طلبہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں اختلافی آوازوں کو دبانے کی کوشش ہیں، جو تعلیمی اداروں کے ماحول کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

جے کے ایس او کے طلبہ نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ “اس طرح کی کارروائیاں نہ تاریخ کو دفن کر سکتی ہیں، نہ سچ کو خاموش کر سکتی ہیں۔ یہ صرف ایک بات ثابت کرتی ہیں کہ کمزور دلیل رکھنے والے ہمیشہ طاقت کا سہارا لیتے ہیں۔ نفرت پھیلا کر آپ کسی کی آواز خاموش نہیں کر سکتے۔ سچ اپنی جگہ خود بنا لیتا ہے۔”

طلبہ تنظیموں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.