اسلام آباد پولیس نے جمعتہ الوداع پر شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری
ضلع بھر میں 2500 سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
شہر بھر میں چیکنگ کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز
فیصل مسجد سمیت مساجد، امام بارگاہوں کے اردگرد گشت پر مامور عملہ چوکس رہے گا۔ سید شہزاد ندیم بخاری
یوم القدس کے جلوس کے لئے بھی بھرپور سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔ سید شہزاد ندیم بخاری
تمام داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز
شہری چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز
کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز
Comments are closed.