تھانہ لوہی بھیر پولیس کی بڑی کارروائی۔شاپ رابری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے04 ارکان گرفتار

تھانہ لوہی بھیر پولیس کی بڑی کارروائی ۔

 شاپ رابری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے04 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی،مو بائل فون ,مو ٹر سائیکل ،گھڑیاں، ڈی وی آر کل مالیتی 16,50,000 روپے پرآمد ۔

ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد ۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد حسنین، احتشام، ذیشان اور سمیر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش ۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں ۔

Comments are closed.