اسلام آباد ، تھانہ کھنہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون ، 4 ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات و جعلی کرنسی برآمد

اسلام آباد ، تھانہ کھنہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون ، 4 ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات و جعلی کرنسی برآمد


اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

تھانہ کھنہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہیروئن، شراب، جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی ۔

یہ کارروائی ایس ایچ او عامر حیات کی زیر قیادت کھنہ پولیس نے کی ، تھانہ کھنہ کی حدود میں مختلف مقامات پر کامیاب چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوۓ 4 الگ الگ ملزمان سے بھاری مقدار میں ہیروئن، شراب، جعلی کرنسی برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف 4 الگ الگ مقدمات درج کر کے مذید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

دریں اثناء علاقہ مکینوں سمیت مختلف سیاسی و سماجی حلقوں سے دوران گفتگو معلوم ہوا ہے کہ ایس ایچ او عامر حیات کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرائم کی حوصلہ شکنی کرنا مشن ہے جو کامیابی سے جاری ہے ۔

Comments are closed.