اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن چار پیشہ ور بھکاریوں سمیت17جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا ،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن چار پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 17جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے غیر قا نو نی طور پر گیس سلنڈر بھرنے پر ملزم محمد آ فتاب کو گرفتار کرلیا، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے ملزم قاسم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 215گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، جبکہ غیر قا نو نی طور پر گیس سلنڈر بھرنے پر ملزم زاہد علی کو گرفتار کرلیا، تھا نہ سنگجا نی پولیس نے دو ملزمان عرفان علی اور شاہد خا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے، تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے ملزم عمر حیا ت کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,263گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث غیر ملکی شہری نیلسن ایکچکووکو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ نو ن پولیس نے دو ملزمان محمد سلیمان اور مسعود کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول اور ایک عدد ایس ایم جی بندوق برآمد کرلی، تھا نہ نیلور پولیس نے ملزم محمد عاقب کو گرفتار کرکے ا س کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم انجم پر ویز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ کر پا پولیس نے غیر قانو نی طور پر پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا، تھا نہ ہمک پولیس نے ملزم مطیع اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عد دتیس بور پستول برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران چارپیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ”پکار”15-یا “آئی سی ٹی “15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔
Trending
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن چار پیشہ ور بھکاریوں…
Prev Post
Comments are closed.