آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہدا کے حوالے سے نیا پرومو جاری

آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہدا کے حوالے سے نیا پرومو جاری

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

یومِ دفاع و شہدا ء پاکستان کی مسلح افواج کی ثابت قدمی، قربانیوں اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو یاد کرنے کا دن ہے۔

آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہدا کے حوالے سے نیا پرومو جاری کیا ہے جس میں فوجیوں کی جرات، قربانی اور وطن سے محبت کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے۔

پرومو میں 1965 کی جنگ سے لے کر حالیہ معرکہ حق تک پاک فوج کے کارناموں کو سلام پیش کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چاہے سرحدوں کا دفاع ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاک فوج نے ہر محاذ پر دشمن کے عزائم خاک میں ملائے ہیں۔

پاکستانی فوج کی بہادری تاریخ کے سنہری باب کی مانند ہے، جو یومِ دفاع کے دن دشمن کے خوابوں کو چکنا چور کرنے کے عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔

یومِ دفاع کے موقع پر پوری قوم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دفاعِ وطن ہی بقا وطن کی ضمانت ہے اور شہدا کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

عوام نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

Comments are closed.