استنبول ، پاکستان و دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا غزہ میں پائیدار امن کیلئے لائحہ عمل پر غور
استنبول
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے استنبول میں غزہ سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے ساتھ مل کر غزہ میں مستقل جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے بتایا کہ ان رہنماؤں نے مشترکہ طور پر فلسطینیوں کے لیے فوری انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے انخلا کا مطالبہ کیا، اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا کہ فلسطین کا ایک آزاد، قابلِ عمل اور متصل ریاست کے طور پر قیام عمل میں لایا جائے، 1967ء سے پیشگی سرحدوں پر مبنی ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں میں یہی موقف اپنایا گیا ہے۔
			
				
Comments are closed.