جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا چیف جسٹس کے نام لکھا گیا تنقیدی خط سامنے آگیا
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فل کورٹ میٹنگ سے متعلق خط منظر عام پر آ گیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام لکھے گئے اس خط کی کاپی تمام ججز کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اپنے خط میں عدلیہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا۔ لکھا کہ دنیا بھر میں عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بحث جاری ہے۔


Comments are closed.