کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ: راولپنڈی میں اسکول اوقات کار عارضی طور پر تبدیل

کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ: راولپنڈی میں اسکول اوقات کار عارضی طور پر تبدیل

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

راولپنڈی کچہری چوک کے ری ماڈلنگ منصوبے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر کینٹ اور سٹی سب ڈویژن کے تمام تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں عارضی تبدیلی کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور طلبہ کی آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب تمام اسکول صبح 7 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے اور دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر بند ہوں گے۔ یہ نیا شیڈول تعمیراتی کام مکمل ہونے تک نافذ العمل رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ شہری سہولت کے لیے ایک اہم ترقیاتی اقدام ہے، جس کے دوران عوام اور طلبہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے والدین، اساتذہ اور شہریوں سے تعاون کی اپیل بھی کی تاکہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اسکول اوقات میں تبدیلی عارضی نوعیت کی ہے اور حالات معمول پر آنے پر سابقہ اوقاتِ کار بحال کر دیے جائیں گے۔

Comments are closed.