کراچی ، ناگن چورنگی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

کراچی ، ناگن چورنگی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

کراچی

کراچی  کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب دکان پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے، مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں سے ایک کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی، ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے ہیلمٹ لگا رکھے تھے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگ رہا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزمان موٹر سائیکل پر سوار دکان کے سامنے رکے ایک ملزم موٹر سائیکل سے اتر کر دکان پر گیا، دونوں ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

Comments are closed.