کراچی کورنگی: فیکٹری میں خوفناک آگ، عمارت مکمل طور پر تباہ
کراچی
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، فیکٹری آگ سے جل کر مکمل تباہ ہو گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا، آگ کے باعث فیکٹری کی عمارت خستہ ہوگئی، آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں کوئی موجود نہیں تھا۔

Comments are closed.