کراچی ، نالے میں گرنے سے خاتون اوربچے کی موت ، محکمہ بلدیات پر 99 لاکھ روپے کا جرمانہ
کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے، ریماکس
کراچی
کراچی میں شادمان نالے میں گرنے سے خاتون اوربچے کی موت پر مقامی عدالت نے محکمہ بلدیات پر 99 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
کراچی کی مقامی عدالت نےشادمان نالےکی متاثرہ فیملی کےحق میں فیصلہ سنادیا،عدالت نےورثا کو ہرجانہ ادا کرنےکا حکم دےدیا، متاثرہ شہری دانش کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2022 میں بارش کےدوران موٹر سائیکل سوارخاندان نالےمیں گرا، فریقین کی غفلت سےمدعی کی اہلیہ اوردو ماہ کا بیٹا ازلان جاں بحق ہوا، مدعی کے بیٹےکی لاش بھی نہیں مل سکی ، جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت ہرجانے ادا کیا جائے۔
سینئرسول جج ظہیرحسین منگی نے ریمارکس دیئےسیوریج نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں کا تحفظ فریقین کی قانونی ذمہ داری تھی ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے ، ریکارڈ سےظاہرہوتا ہےحادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی ننانوے لاکھ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرے ۔
Comments are closed.