خیرپور: نوید آرائیں قتل کیس میں نئی پیشرفت ، دوسری اہلیہ حرا مراد اُجان کا ویڈیو بیان وائرل

خیرپور: نوید آرائیں قتل کیس میں نئی پیشرفت ، دوسری اہلیہ حرا مراد اُجان کا ویڈیو بیان وائرل

خیرپور

خیرپور کے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں شیعہ عید گاہ کے قریب پیش آنے والے نوید آرائیں قتل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ مقتول نوید آرائیں کی مبینہ دوسری اہلیہ حرا مراد اُجان کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

ویڈیو بیان میں حرا مراد اُجان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نوید آرائیں سے باقاعدہ شادی کی تھی، تاہم نوید آرائیں کی پہلی اہلیہ ، جسے انہوں نے “پاگل نفسیاتی عورت” قرار دیا ، نے اپنے شوہر کو بچوں سمیت گولی مار کر قتل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اب سوشل میڈیا پر انہیں بدنام کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

“میرے پاس ثبوت ہیں کہ نوید آرائیں نے مجھ سے شادی کی تھی، تمام تصاویر اور چیٹس میرے پاس موجود ہیں۔ کسی کو مجھے بدنام کرنے کی ضرورت نہیں۔”

حرا مراد نے مزید کہا کہ وہ تین سال سے مظالم برداشت کر رہی ہیں لیکن اب خاموش نہیں رہیں گی۔

“اب میرے شوہر کو مجھ سے چھین لیا گیا ہے۔ اگر میرے والد یا بھائیوں کو کوئی نقصان پہنچا تو میں کسی کو نہیں چھوڑوں گی۔ ہم اپنی زندگی میں خوش تھے۔”

پولیس حکام کے مطابق، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ویڈیو بیان کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

Comments are closed.