خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)جھیلوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کھبیکی جھیل وادی سون کے مقام پر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام تقرین منعقد ہوئی جسکا مقصد جھیلوں کے عالمی دن کے حوالے سے جھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے شرکا تقریب نے کہا کہ وادی سون کی تین خوبصورت جھیلیں کھبیکی،اوچھالی اور جاہلر کے مقام پر ہیں اور بین الاقوامی طور پر انہیں رامسار سائیٹ کا درجہ حاصل ہے ان جھیلوں پر غیر ممالک سے آنے والے پرندے معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں وادی سون کی جھیلیں سفید سر والی مرغابی کا مسکن ہیں موسمیاتی تبدیلی جنگلات کے کٹاو آتش زدگی اور خشک سالی کی وجہ سے ان جھیلوں پر پرندوں کی تعداد روز بروز کم ہورہی ہیں وادی سون کی اوچھالی جھیل پر گزشتہ سالوں میں دولاکھ سے زائد کھبیکی جھیل پر پچاس ہزار اور جاہلر جھیل پر بیس ہزار سے زائد آبی پرندے ریکارڈ کئے جا چکے ہیں واضع رہے کہ کھبیکی جھیل پاکستان کی پہلی رامسار سائیٹ ہے جوکہ 1976 سے اس اعزاز کی حامل ہے اوچھالی اور کھبیکی کو 1996 میں اس فہرست میں شامل کیا گیا مجموعی طور پر یہاں54سے زائد اقسام کے آبی پرندے ریکارڈ کئے گئے ہیں یہ آبی پرندے اکتوبر سے مارچ تک سردیوں ان جھیلوں کو اپنا مسکن بناتے ہیں ان جھیلوں کو پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت محفوظ آبی مقام کا درجہ حاصل ہے جس میں جاہلر اور کھبیکی جھیل کو وائلڈ لائف سنکچری اور اوچھالی جھیل کو گیم ریزو کا درجہ حاصل ہے وادی سون کی تینوں جھیلیں سیاحت کے حوالے سے بہت اہم ہیں یہاں پر سیاحوں کی سہولت کےلئے کشتی رانی کیمپینگ ریسٹ ہاوس اور ریسٹورینٹس کی سہولیات محکمہ ٹی ڈی سی پی نے فراہم کی ہوئی ہیں جنکی وجہ سے سیاحوں کی کثیر تعداد یہاں پر سارا سال آتی ہے اس سلسلہ میں ٹی ڈی سی پی کی جانب سے پھلدار پودوں کی شجر کاری اور جھیل کی صفائی کی سرگرمی مکمل کی گئی اس موقع پر کھبیکی ریزاٹ کے انچارج خالد جمیل ستی نے بتایا کہ جھیل پر صفائی اور اسے سیاحوں کےلئے مذید خوبصورت بنانے کےلئے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں محکمہ زراعت توسیع سے ڈاکٹر فاروق احمد نے جھیلوں کی اہمیت اور ان کو لاحق خطرات کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا آخر میں ٹی ڈی سی پی سٹاف تنویر افضل،آحمد نواز،ظفر اقبال،محمد صفدر اور عبدالباسط نے صفائی مہم اور شجر کاری میں حصہ لیا
Trending
- اسلام آباد میں ڈینگی کے بڑھتے خطرات ، ضلعی انتظامیہ کی موثر کارروائیاں اور عوامی تعاون کی ضرورت
- دوسرا ٹی20 میچ ، پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست
- 2025ء میں انکم ٹیکس ریٹرنز میں 17.6 فیصد کا تاریخی اضافہ، 59 لاکھ ٹیکس دہندگان نے فائلز جمع کیں ، ایف بی آر
- وزیراعلیٰ سہیل آفریدی زہر اگل رہے ہیں ، وہ اپنے بیانات میں ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
- لدھیانہ ، پرانی رنجش کے باعث فائرنگ ، قومی سطح کے کبڈی کھلاڑی تیج پال سنگھ قتل
- پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول
- وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد ، جدید تعلیمی مواقع فراہم کرنے کا عزم
- مقامی حکومتوں کیلئے آئین میں نیا باب شامل ، انتخابات کا وقت مقرر کیا جائے: ملک احمد خان
- خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، آج حلف اٹھائے گی
- جس کی ملکیت اسی کا قبضہ ! پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ پراپرٹی آرڈیننس منظور
جھیلوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کھبیکی جھیل وادی سون کے…
Next Post
Comments are closed.