تھانہ ترنول کے علاقے میں نجی گھر میں مبینہ غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کا انکشاف

اسلام آباد: تھانہ ترنول کے علاقے میں نجی گھر میں مبینہ غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کا انکشاف

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکٹر جی-16 میں واقع ایک نجی گھر پر چھاپہ مارا، جہاں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا انکشاف ہوا۔

کارروائی کے دوران گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

گھر کے تہہ خانے میں کئی مریض موجود تھے جو پیوندکاری کے مراحل سے گزر رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ گھر میں پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ایک مریضہ نے بتایا:
“میرے خراب گردے نکال کر یہاں نیا گردہ لگا دیا گیا۔”

مزید یہ کہ حکام گھر میں موجود مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ انہیں محفوظ اور فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں پیش آیا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔

Comments are closed.