اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، صدر و وزیراعظم کا استقبال
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
وفاقی دارالحکومت پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے شاہ عبداللہ دوم اور اُن کے اعلیٰ سطح وفد کا استقبال کیا۔

Comments are closed.