لاہور ، ظالم باپ نے نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر سات ماہ کے بیٹے کا گلہ کاٹ دیا

مانگا منڈی میں ظالم باپ نے نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر سات ماہ کے بیٹے کا گلہ کاٹ دیا

متاثرہ بچے کو طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سات ماہ کے کمسن سالار کی حالت تشویشناک

لاہور

نواحی علاقہ مانگا منڈی میں ظالم باپ نے نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر سات ماہ کے کمسن بیٹے کا گلہ کاٹ دیا، پولیس کے مطابق اسپتال میں سات ماہ کے کمسن بچے سالار کی حالت تشویشناک ہے ۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کو طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں سات ماہ کے کمسن سالار کی حالت تشویشناک ہے ۔

پولیس نے زخمی کی والدہ کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کے شوہر ملزم ناصر کو حراست میں لے لیا ہے ۔

ملزم ناصرساہیوال کا رہائشی ہے ، بیوی اور بیٹے کے ساتھ لاہور آیا تھا ، ملزم نے رشتوں داروں سے نشے کیلئے رقم کا مطالبہ کیا تھا ، انکار پر ملزم ناصر نے سات ماہ کے بیٹے کی گردن پر چھری چلا دی ۔

Comments are closed.