لاہور، جی او آر ون میں پولیس اہلکار گھر میں واردات کے دوران پکڑا گیا

لاہور، جی او آر ون میں پولیس اہلکار گھر میں واردات کے دوران پکڑا گیا

لاہور

لاہور کے علاقے جی او آر ون میں ایک پولیس اہلکار گھر میں واردات کے دوران پکڑا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق شہریوں نے کانسٹیبل کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، جس نے اس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا۔

ایف آئی آر میں پولیس نے لکھا ہے کہ واردات کے دوران ملزم پولیس اہلکار گھر والوں سے زیورات اور نقدی مانگتا رہا۔

لاہور پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.