راولپنڈی میں گرین بس سروس کا آغاز ، 25 روپے میں جدید اور آرام دہ سفر

راولپنڈی میں گرین بس سروس کا آغاز ، 25 روپے میں جدید اور آرام دہ سفر

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

راولپنڈی میں جدید گرین بس سروس کل سے باقاعدہ آغاز کر رہی ہے، جس کے تحت شہری صرف 25 روپے کرایہ ادا کرکے سفر کر سکیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک، مہنگے سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کو پورا کرنا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں بسیں مریڑ چوک سے اپنا روٹ شروع کریں گی اور درج ذیل اہم مقامات سے گزرتی ہوئی کورال چوک تک چلیں گی ، ان مقامات میں مریڑ چوک ،26 نمبر ، صدر، منور کالونی ، اڈیالہ روڈ ، راجہ بازار اور کورال چوک شامل ہیں ۔

گرین بس سروس کے آغاز سے شہریوں کو نہ صرف کم کرایہ میں سفر کی سہولت ملے گی بلکہ صاف، آرام دہ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ بھی دستیاب ہوگی ۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے شہر میں ٹریفک دباؤ کم ہوگا اور روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی ۔

Comments are closed.