راولپنڈی ، پی سی ہوٹل میں شراب فروشی کا اسکینڈل بے نقاب

راولپنڈی پی سی ہوٹل میں شراب فروشی کا اسکینڈل بے نقاب

پولیس و ایکسائز کے چھاپے، مہنگے بلیک مارکیٹ شراب فروخت پر ہوٹل انتظامیہ زیرِ عتاب

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

شہر کے معروف پرل کانٹینینٹل ہوٹل ( پی سی) میں شراب فروشی کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق ہوٹل میں غیر قانونی طور پر شراب فروخت کی جا رہی تھی جو بلیک مارکیٹ میں انتہائی مہنگے داموں مہمانوں کو فراہم کی جاتی تھی۔

پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کے دوران ہوٹل کے مختلف حصوں میں چھاپے مارے اور شراب کے ذخائر برآمد کر لیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے عملے کے بعض افراد اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مقامی سپلائرز بھی اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی دھندے میں ہوٹل کے وی آئی پی فلورز پر آنے والے مہمانوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا، اور بھاری قیمت پر شراب فراہم کی جاتی تھی۔ پولیس نے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے واقعہ کی مکمل رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے۔

شہری حلقوں اور سماجی تنظیموں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

Comments are closed.