لندن ، آل پارٹیز کشمیر کانفرنس ، 27 اکتوبر کو بھارتی ہائی کمشن کے سامنے مظاھرے اور یوم سیاہ کا اعلان

لندن ، آل پارٹیز کشمیر کانفرنس ، 27 اکتوبر کو بھارتی ہائی کمشن کے سامنے مظاھرے اور یوم سیاہ کا اعلان

لندن 

شمشاد مانگٹ

لندن کے مضافاتی شہر سلاؤ میں سابق مئیر  کونسلر امجد عباسی کی زیرِ صدارت آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اور 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج کے کشمیر پر قبضے کو یومِ سیاہ کے طور پر یاد کیا۔ 

ویسٹ لندن کے نواحی علاقے سلاؤ میں سابق مئیر کونسلر امجد عباسی کی جانب سے منعقد ہونے والی اس آل پارٹیز کشمیر کانفرنس میں برطانیہ بھر سے کشمیری رہنما اور کمیونٹی اراکین شریک ہوئے۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کو عالمی فورمز پر بے نقاب کیا جاتا رہے گا۔

سلاؤ کے مقامی ہال میں منعقدہ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت سابق مئیر کونسلر امجد عباسی نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی آزاد کشمیر کے سابق رکن اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی تھے۔

اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، کونسلر عاصم نوید، سردار شکیل ، چوھدری جہانگیر ، راجہ ھدایت خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 وہ دن ہے جب بھارتی افواج نے پہلی مرتبہ فضائی کارروائی کے ذریعے کشمیر پر قبضہ کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اس دن کو کشمیری عوام ہر سال یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ دنیا کو یہ یاد دلایا جا سکے کہ کشمیریوں کا حقِ خودارادیت اب تک دبایا جا رہا ہے انہوں نے برطانیہ میں آباد کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ 27 اکتوبر کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔

دئگر مقرین نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق دیا جائے۔

کشمیر پر بھارتی قبضہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اپنی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

کونسلر امجد عباسی سابق میئر آف سلاؤ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں آباد کشمیری کمیونٹی متحد ہے اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ تحریک اب عالمی سطح پر ایک انسانی حقوق کا مسئلہ بن چکی ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت نہیں مل جاتا، جدوجہد جاری رہے گی۔

Comments are closed.