وفاقی حکومت کی بڑی تقرری ، گریڈ 21 کے سید خرم علی این سی سی آئی اے کے نئے سربراہ مقرر

وفاقی حکومت کی بڑی تقرری ، گریڈ 21 کے سید خرم علی این سی سی آئی اے کے نئے سربراہ مقرر

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈی جی وقار الدین کو عہدے سے ہٹا کر سید خرم علی تعینات

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل وقارالدین سید کو ان کے عہدے سے ہٹا کر سید خرم علی کو ادارے کا نیا سربراہ تعینات کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) گریڈ 21 کے افسر سید خرم علی، جو اس وقت حکومتِ پنجاب کے تحت خدمات انجام دے رہے تھے، کو تبدیل کر کے فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

ایک الگ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ ڈی جی وقارالدین سید، جو گریڈ 20 کے افسر ہیں، کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ تقرری الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016ء کی شق 29(3) میں 2025ء کی ترمیم اور سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کی شق 10 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، سید خرم علی کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور وہ اس عہدے پر اگلے احکامات تک خدمات انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق، نئے ڈی جی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملک بھر میں سائبر جرائم کی روک تھام اور تحقیقات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

Comments are closed.