ساہیوال میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی، 21 ہزار گندم کے تھیلے برآمد

ساہیوال میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی، 21 ہزار گندم کے تھیلے برآمد

ساہیوال

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نائی والا بنگلہ میں ایک نجی گودام سے گندم کے 21 ہزار تھیلے برآمد کر لیے۔ کارروائی ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے چھاپہ مارا، جس دوران بھاری مقدار میں گندم کے تھیلے برآمد ہوئے۔ گودام کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ مالک کو حکم دیا گیا ہے کہ برآمد شدہ گندم ضلعی انتظامیہ کی تحویل میں دی جائے۔

انتظامیہ کے مطابق ذخیرہ اندوزی کے باعث نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ مارکیٹ میں مصنوعی بحران بھی پیدا ہوتا ہے۔ ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا ہے کہ حکومت کو اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات مزید تیز کرنے چاہییں۔

Comments are closed.