تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی ، میڈیکل سٹور لوٹنے والے دو ڈاکو گرفتار

تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی ، میڈیکل سٹور لوٹنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

تھانہ کھنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر میڈیکل سٹور لوٹنے والی واردات میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عادل اور عبدالمنان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق، ملزمان کو واردات کے 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس منظم اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز آپریشنز جاری رہیں گے ۔

Comments are closed.