نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی بڑی کارروائی ، بین الاقوامی چائلڈ ابیوز نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار

اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی بڑی کارروائی ، بین الاقوامی چائلڈ ابیوز نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار

“آپریشن روڈز” اور “آئسبرگ” میں بڑی کامیابی، ملزم کے برازیل اور پرتگال سے روابط بے نقاب

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی چائلڈ ابیوز نیٹ ورک کے خلاف اہم پیش رفت حاصل کر لی۔ ایجنسی نے دو بین الاقوامی آپریشنز ، “روڈز” اور “آئسبرگ” ، کے دوران لاہور کے علاقے اچھرہ سے مرکزی ملزم عاصم محمد قاسم کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے بین الاقوامی روابط برازیل اور پرتگال تک ثابت ہو چکے ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم عالمی سطح پر فعال آن لائن گروہوں کے ساتھ رابطے میں تھا جو بچوں کے استحصال سے متعلق مواد پھیلا رہے تھے۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے گرفتار ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات مزید وسعت دی جا رہی ہیں تاکہ بین الاقوامی نیٹ ورک کے دیگر کرداروں تک پہنچا جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی پاکستان میں آن لائن چائلڈ ایکسپلائٹیشن کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔

Comments are closed.