مولانا فضل الرحمان کا سنیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر اظہار افسوس

مولانا فضل الرحمان کا سنیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد

ولی الرحمن

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سنیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کی خبر سے دل افسردہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم کی علمی ،ادبی ، پارلیمانی ، جمہوری اور سیاسی خدمات قابل ستائش ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم صاحب طرز ادیب ، صاحب علم، باوقار سیاستدان، محقق اور شائستہ قلم کار تھےمرحوم سیاست ،علم اور ادب کے سنگم تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کریم ان کی لغزشوں سے درگذر فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ‏اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائےاعت پسماندگان کے لئے صبر ِ جمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔

Comments are closed.