لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن اور سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان بھی مستعفی

لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن اور سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان بھی مستعفی

اسلام آباد

 شمشاد مانگٹ

لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن اور سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان بھی مستعفی ہوگئے۔

مخدوم علی خان نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سربراہ کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا، انہوں نے استعفے میں لکھا کہ میں نے کمیشن کا رکن بننے کی دعوت قبول کی تھی، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد نوجوان وکلا کے چہروں پر مایوسی دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ سوچا تھا مشاورت، حکمت عملی اور دلیل کے ذریعے بہتری ممکن ہے، سمجھا تھا کہ کمیشن کے ذریعے قانون میں اصلاح ممکن ہے، 27 ویں آئینی ترمیم نے عدلیہ کی آزادی کو مکمل طور پر ختم کر دیا۔

مخدوم علی خان نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر قانون کی اصلاح ممکن نہیں، موجودہ حالات میں کمیشن میں رہنا خود کے ساتھ فراڈ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ذمہ داری جاری رکھنے میں عدم صلاحیت کا اعتراف کرتا ہوں، میں باضابطہ طور پر کمیشن کے رکن کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے 2 اہم ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کو آئین پر حملہ قرار دیتے ہوئے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے اپنے استعفے صدر مملکت کو بھجوا دیئے۔

Comments are closed.