مائیکل جیکسن کی استعمال شدہ جرابیں لاکھوں میں نیلام
ابتدائی قیمت 3 ہزار سے 4 ہزار یورو لگائی گئی تھی
نیویارک
پاپ میوزک کے لیجنڈری گلوکار مائیکل جیکسن کی پہنی ہوئی جرابیں فرانس میں نیلامی کے دوران 8 ہزار 822 امریکی ڈالرز (تقریباً 7 ہزار 688 یورو) میں فروخت ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سفید ایتھلیٹک جرابیں، جن پر رائن اسٹونز (چمکدار پتھر) لگے ہیں، مائیکل جیکسن نے 1997 کے ورلڈ ٹور کے ایک کنسرٹ میں پہنی تھیں۔
یہ جرابیں مشہور گانے ’بیلی جین‘ کی ویڈیو میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
نیلام گھر کی نمائندہ آروئر ایلی کے مطابق کنسرٹ کے بعد یہ جرابیں ڈریسنگ روم کے قریب ایک ٹیکنیشن کو ملی تھیں اور 28 سال تک فریم میں محفوظ رکھی گئیں۔
نیلامی کے اشتہار میں دکھائی گئی تازہ تصویر کے مطابق جرابوں پر دھبوں کے نشانات ہیں اور چمکدار پتھر زرد پڑ چکے ہیں۔
اس کے باوجود ان کی ابتدائی قیمت 3 ہزار سے 4 ہزار یورو (تقریباً 3 ہزار 4 سو سے 4 ہزار 5 سو ڈالرز) لگائی گئی تھی لیکن شائقین کی دلچسپی نے اسے 8 ہزار ڈالرز سے زائد میں فروخت کر دیا۔
Comments are closed.