کم عمر شادی قانون مسترد، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

کم عمر شادی قانون مسترد، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

ولی الرحمن 

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے اور قرآن و سنت کے منافی قانون سازی ہو رہی ہے ، لیکن ہم ایسی کوئی قانون سازی نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا ، لیکن پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے ، کچھ قانون سازی آئی ایم ایف، فیٹف کی بنادی پر کی گئیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کم عمر کی شادی کے قانون کو مسترد کرتی ہے، اس حکومتی اقدامات کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

اس حوالے سے عوام میں شعور بیدار کریں گے جبکہ اس بل کے خلاف عملی اقدامات اور مختلف شہروں میں جلسے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جائز نکاح کے لیے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں اور 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی کے قانون پر اقوام متحدہ کی قرارداد کا حوالہ دیا جا رہا ہے ، آئینی ضمانت کے باوجود آئین کو پامال کیا جا رہا ہے

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں بہت بڑا اجتماع کریں گے جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل اس قانون سازی کو مسترد کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے احتجاج کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ اپنا کرپشن کا ریکارڈ ٹوٹنے کے خلاف کیا تھا۔

Comments are closed.