نیب کی بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل جائیدادوں کی نیلامی، 3 پراپرٹیز کی کامیاب فروخت

نیب کی بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل جائیدادوں کی نیلامی، 3 پراپرٹیز کی کامیاب فروخت

باقی 3 جائیدادوں کی نیلامی مؤخر، نیب نے پلی بارگین کی رقم وصول کرنے کا عمل شروع کر دیا

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل جائیدادوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق 6 میں سے 3 پراپرٹیز کی نیلامی مکمل ہو گئی ہے جن میں روبیش مارکی کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپوں میں فروخت کیا گیا، جو طے شدہ کم از کم قیمت سے 2 کروڑ زیادہ ہے ، قیمت کی ادائیگی و پلاٹ کی منتقلی کا عمل جاری ہے ۔

 اعلامیہ کے مطابق نیلامی کا مقصد عدالتی پلی بارگین کی باقی رقم کی وصولی ہے ، روبیش مارکی کی رقم نیب کو منتقل کرنے کا عمل بھی ؎شروع ہو چکا ہے۔

نیب اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کاپوریٹ آفس ون کی 87کروڑ 60 لاکھ کی مشروط بولی لگی ، کارپوریٹ آفس ٹو کی 88 کروڑ 15 لاکھ کی مشروط بولی وصول ہوئی ، کارپوریٹ آفس ون اور ٹو کی نیلامی کی منظوری دی جانا باقی ہے ۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ 3 جائیدادوں کی نیلامی مطلوبہ بولی موصول نہ ہونے کی وجہ سے مؤخر کر دی گئی ، باقی رہ جانے والی 3 جائیدادوں کی نیلامی دوبارہ کی جائے گی ۔

Comments are closed.