این ایچ اے اور سی ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کا اعلان

اسلام آباد،این ایچ اے اور سی ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کا اعلان

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے جی ٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر جاری ہونے والے فائنل پبلک نوٹس میں واضح کیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر سرکاری اراضی/رائٹ آف وے پر قائم تمام دکانیں، عمارتیں اور دیگر تجاوزات فوری طور پر ہٹائی جائیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعدد بار انتباہی نوٹسز کے باوجود غیر قانونی تجاوزات ہٹانے میں ناکامی پر اب قانونی کارروائی ناگزیر ہو گئی ہے۔

سی ڈی اے اور این ایچ اے انتظامیہ نے تجاوزات کے ذمہ داران کو 48 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس دوران تجاوزات ازخود ختم نہ کی گئیں تو بلاتفریق گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، جس میں دکانوں اور عمارتوں کو سیل کرنا، مشینری کو ضبط کرنا اور تجاوزات کو زمین بوس کرنا شامل ہوگا۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے اس آپریشن میں کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے

Comments are closed.